چودھری طارق فاروق کا فسادی کمیٹی کو شدید انتباہ؛ مسئلہ کشمیر کو سیاسی مفادات اور ذاتی اقتدار کی ڈھال بنانا بند کیا جائے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی حقوق، آئینی تحفظ اور معاشی ترقی دی جائے۔
پاکستان اور اقوام متحدہ کی پانچ روزہ عالمی کانفرنس میں 22 ممالک کے مندوبین سمیت 250 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکا نے قدرتی آفات سے پہلے انتباہ اور خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ نہ کرتے تو صوبے کو دہشت گردی سے مزید نقصان پہنچ سکتا تھا۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی اور سکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے۔
اقرار الحسن کی گرفتاری کے بعد اہلیہ فرح یوسف نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی، بیٹے پہلاج نے بھی رہائی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کا انتظامی کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق قبائلی اور جنوبی اضلاع کے لیے الگ سیکرٹریٹ قائم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے چار اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی میں بھاری اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے لیے انتظامی تیاریاں مکمل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 12 اضلاع میں ایمرجنسی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔