پاکستان نے اپنے پہلے مقامی فضائی میزائل فاز کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ یہ میزائل پی ایل 15 ای کا متبادل نہیں بلکہ اس کا ساتھی بن سکتا ہے، اور اس کی اصل اہمیت ہتھیار بنانے کی اس مقامی صلاحیت میں ہے جو پاکستان کو خود انحصاری کی طرف لے جا رہی ہے۔
حکام نے بلوچستان کی برآمدی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے ماہی گیری، لائیو سٹاک، حلال گوشت، پھل، معدنیات اور فارماسیوٹیکل کے شعبوں کو نمایاں کیا اور گوادر پورٹ کو علاقائی تجارت کے لیے کلیدی گیٹ وے قرار دیا۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے بزنس ٹو بزنس روابط کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ اس سے نہ صرف علاقائی معاشی رابطے بہتر ہوں گے بلکہ نجی شعبے کے درمیان بھی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔
اس معاہدے کا مقصد ناکام پناہ گزینوں کو ازبکستان کے راستے واپس افغانستان بھیجنا ہے۔ یہ معاہدہ آئندہ ماہ سات مئی کو تاشکند میں طے پائے گا، جس کے لیے آسٹریا کے وزرائے خارجہ اور داخلہ ازبکستان کا دورہ کریں گے۔
تاجک سفیر نے پاکستان کی جانب سے علاقائی رابطوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے تاجکستان کی جانب سے پاکستان کو اضافی بجلی کی برآمد اور ایلومینیم کی تجارت میں تعاون کے مواقع کو اجاگر کیا۔
اس بحران سے نمٹنے کے لیے تاجکستان نے دوشنبہ میں عالمی موسمیاتی تنظیم کے تعاون سے ایک علاقائی گلیشیئر مانیٹرنگ سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ صدر امام علی رحمان نے علاقائی کاربن مارکیٹ کی تجویز بھی پیش کی تاکہ ماحولیاتی منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری راغب کی جا سکے۔
افغان طالبان نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان چین کے راستے نئی تجارتی راہداری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرغز حکام کو پرانے روایتی راستوں کی بحالی کے لیے مذاکرات کی پیشکش کردی۔
پاکستان نے افغانستان کو بائی پاس کرتے ہوئے چین کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے ایک نیا اور محفوظ تجارتی راستہ فعال کر دیا ہے۔ کرغزستان سے آنے والی پہلی تجارتی کھیپ سوست ڈرائی پورٹ پہنچ گئی ہے، جس سے وسطی ایشیا کی کراچی بندرگاہ تک براہِ راست رسائی ممکن ہو گئی ہے۔
تاجک سکیورٹی اداروں کے مطابق یہ کارروائی سرحدی نگرانی کے معمول کے عمل کا حصہ تھی، جہاں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں افغانستان کی جانب سے منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کی دراندازی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔