Category: انڈیا

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

سعودی اتحاد کے مطابق مکہ ریجن میں ایک ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سچ کا معجزہ نے بھارت کی خفیہ منصوبہ بندی اور پاکستان کے عبرتناک دفاعی جواب کی مکمل عکاسی پیش کر دی ہے، جس میں دشمن کی پسپائی کو واضح طور پر دکھایا گیا ہے۔

پاکستان قانونی اصولوں پر کاربند ہے، جبکہ بھارت کی یکطرفہ خاموشی اور عدم تعمیل ایک خطرناک نظیر قائم کر رہی ہے جو علاقائی آبی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ذاتی اور سیاسی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر قومی سلامتی اور مفادات کو سب سے زیادہ ترجیح دی جائے۔ کسی بھی اندرونی یا بیرونی سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم اور اداروں کا ایک پیج پر ہونا انتہائی ناگزیر ہے۔

اس واقعے کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے بھارت کی اس پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور سوشل میڈیا پر سچائی پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی جا رہی ہے۔

بھارتی کمپنی 'آدتیہ برلا گلوبل ٹریڈنگ' پر جعل سازی کے ذریعے ایران سے ممنوعہ یوریا درآمد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس نے مودی سرکار کو عالمی سطح پر شدید سفارتی دباؤ اور سبکی سے دوچار کر دیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی ایک بڑی لاجسٹک ٹرین فوجی ساز و سامان اور بھاری گولہ بارود لے کر ریاست گجرات کی بین الاقوامی سرحد کی جانب روانہ کر دی گئی ہے

اسٹریٹیجیا نے بھارت کو داخلی انتہاء پسندی اور انسانی حقوق کی پامالی کے باعث خطے کے لیے خطرہ قرار دے دیا؛ ماہرین نے بھارت کی موجودہ صورتحال کو "خطرناک گڑھے" سے تشبیہ دیتے ہوئے عالمی مداخلت کا مطالبہ کر دیا۔

اس وقت امریکہ کے کلیدی سکیورٹی اداروں کی باگ ڈور تلسی گبارڈ اور کاش پٹیل جیسے بھارتی نژاد حکام کے ہاتھوں میں ہے۔ ماہرین اور ناقدین کا کہنا ہے کہ ان دونوں اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں سکیورٹی کے نظام میں بڑے شگاف نمودار ہوئے ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق، بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے گرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے بھارت کے فضائی بیڑے کی حفاظت اور دیکھ بھال کے معیار پر ایک بار پھر بڑے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

امریکہ نے بھارت سمیت تین ممالک پر مشتمل ایک بین الاقوامی فینٹانائل نیٹ ورک کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس نیٹ ورک پر سینالوآ کارٹل کو کیمیکل سپلائی کرنے کا الزام ہے۔