وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ افغانستان ایک خودمختار ملک ہے اور وہ بھارت سمیت کسی بھی ملک سے تعلقات رکھ سکتا ہے، تاہم پاکستان کسی بھی ایسی سازش کو برداشت نہیں کرے گا جس میں افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جائے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی ہدایات دے کر اپنے قریبی بندے کو مظفرآباد روانہ کردیا ہے جو پی پی کی جانب سے نئے وزیرِ اعظم کے امیدوار کا نام سامنے لائیں گے
رافیل کرپشن سے متعلق تحقیقات نے سنگین بدعنوانی اور HAL سے ریلائنس تک متنازع تبدیلی کو ظاہر کیا، جس سے بھارت کے دفاعی نظام پر اعتماد اور سلامتی کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
کشمیر سے متعلق بھارت کا تزویراتی بیانیہ یورپ میں خاطر خواہ اثر ڈالنے میں ناکام رہا ہے، جہاں میڈیا نے تنقیدی رویہ اپنایا اور یورپی یونین نے محتاط مؤقف اختیار کیا۔ بھارت کی بھرپور سفارتی کوششوں اور وزیر اعظم نریندر مودی کی آدم پور ایئربیس پر کی گئی اہم تقریر کے باوجود یورپی ذرائع ابلاغ میں اس بیانیے کی کوریج محدود اور محتاط رہی۔
پاکستان اور افغانستان 4.8 ارب ڈالر کے یو اے پی ریلوے منصوبے کو آگے بڑھا رہے ہیں تاکہ تجارت، علاقائی روابط کو فروغ ملے اور وسطی ایشیا کو عالمی مارکیٹس سے جوڑا جا سکے۔
سکھ تنظیموں نے کینیڈا پر زور دیا ہے کہ وہ مودی کو جی7 میٹ میں آنے سے روکے، کیونکہ سفارتی تناؤ بڑھ رہا ہے اور ایک سکھ کارکن کے قتل پر انصاف کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔