"> تازہ ترین Archives - Page 25 of 56 - HTN Urdu

Category: تازہ ترین

میر رضا علی قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔ سندھ حکومت نے پولیس افسران کے کردار اور دیگر پہلوؤں کی تحقیقات کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

بھارت اور چین کے درمیان اصل جھگڑا سرحد کی ادھوری حد بندی اور تاریخ کی مختلف تشریحوں کا ہے۔ چین اروناچل پردیش کو جنوبی تبت کہتا ہے اور میک موہن لائن کو تسلیم نہیں کرتا، جبکہ بھارت اروناچل کو اپنی ریاست اور اٹوٹ حصہ قرار دیتا ہے اور اسی لکیر کو اپنی مشرقی سرحد کی بنیاد مانتا ہے۔

ڈیانا مبینہ زیادتی کیس میں احمد تنویر کو عدالت سے حراست میں لے لیا گیا، جبکہ خاتون کے نئے بیان اور پولیس کے مؤقف کے بعد معاملہ مزید اہم ہوگیا۔

ایکس پر پاکستان انٹرنیشنل کے نام سے جعلی اکاؤنٹ کا انکشاف، جو بیرون ملک سے پرانی ویڈیوز اور فیک نیوز پھیلا رہا ہے۔

جنسی زیادتی اور ہائی پروفائل قتل کے مقدمات میں کروڑوں روپے کی پیشکش اور ججوں کو رشوت کے الزامات نے نظامِ انصاف کی شفافیت کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔

راولپنڈی میں سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ سے تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔

امریکہ اور ایران نے کشیدگی ختم کرنے کے لیے تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت آبنائے ہرمز کو فوری کھولا جائے گا۔

بھارتی جریدے کے مطابق مودی حکومت کی انتہا پسند ہندوتوا پالیسیوں اور حامیوں کے غیر ذمہ دارانہ رویوں کے باعث مغرب میں مقیم بھارتیوں کو ہندوفوبیا کا سامنا ہے۔

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے کہا ہے کہ امریکا اقوام متحدہ میں بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کی بلیک لسٹنگ کے لیے پاکستان اور چین کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرے۔

پنجاب حکومت نے مالی سال 27-2026 کے لیے 5903 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا، جس میں تنخواہیں 7 اور پنشن 3.5 فیصد بڑھائی گئی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق 2022 سے اب تک دہشت گردی میں 4,317 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ افغان حکومت نے عسکریت پسندوں کی آبادکاری کے لیے 10 ارب روپے مانگے تھے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدے کے سفارتی مراحل میں پاکستان نے قطر کے ہمراہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

بنوں میں قبائلی امن کمیٹی کی مہلت ختم ہونے کے بعد پولیس اور امن کمیٹی کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر محمد فاتح عرف کاکا وزیر اپنے بیٹے اور بھتیجے سمیت ہلاک ہو گیا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کا مسنگ پرسنز ڈراما ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے، جہاں جبری گمشدہ قرار دیا جانے والا مبینہ دہشت گرد عادل آواران میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک پایا گیا۔

سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب نے افغانستان کے لیے یو این اے ایم اے کے مینڈیٹ کی حمایت کرتے ہوئے افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی اور ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا طے پانا اور 19 جون کو جنیوا میں پاکستانی میزبانی میں دستخطی تقریب کا انعقاد، عالمی سفارت کاری میں اسلام آباد کی بے مثال کامیابی اور خطے میں پائیدار امن کے نئے دور کا آغاز ہے۔