ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز، ایران و عمان کا آبنائے ہرمز میں بحری راہداری پر اتفاق، روسی میڈیا کا نئی جنگ بندی کا دعویٰ سامنے آگیا۔
دالبندین سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 3 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کو گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا۔
پاکستان نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی پانی روکنے کی کوئی بھی کوشش اعلانِ جنگ کے مترادف ہوگی اور ملک اپنے آبی حقوق کا ہر سطح پر دفاع کرے گا۔
پاکستان نے بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے آزاد کشمیر سے متعلق دیے گئے بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے درمیان کسی بھی قسم کے موازنے کو باطل قرار دیا ہے۔
خواجہ آصف نے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور لاشوں کی بے حرمتی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کے ذریعے ماورائے قانون ایجنڈا مسلط کرنے والوں سے ریاست پوری قوت کے ساتھ نمٹے گی۔
ٹام لینٹوس کمیشن کے بیان پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمان مزاری مقدمہ پیکا قوانین کے تحت سائبر دہشت گردی سے متعلق ہے، جس میں عدالتی خودمختاری اور قومی سلامتی کا احترام ناگزیر ہے۔
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ 6 حلقوں میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں احتجاج کے امکان پر آسٹریلوی ہائی کمشنر کی سفری ایڈوائزری پر پاکستان میں شدید تحفظات؛ ملک گیر عمومی لیبلز مسترد کرتے ہوئے ازسرِنو جائزے کا مطالبہ۔
آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کا بیانیہ گمراہ کن قرار دے دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 35 مطالبات کی منظوری کے بعد احتجاج کا اصرار سیاسی ضد ہے، قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔