ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز، ایران و عمان کا آبنائے ہرمز میں بحری راہداری پر اتفاق، روسی میڈیا کا نئی جنگ بندی کا دعویٰ سامنے آگیا۔
دالبندین سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 3 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کو گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا۔
ایلون مسک نے موٹروے زیادتی کیس میں مجرموں کی سزائے موت برقرار رکھنے کے پاکستانی عدالتی فیصلے کو سراہتے ہوئے مغربی ممالک میں بھی سخت قوانین کے نفاذ پر زور دیا۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت؛ عدالتی کارروائی کے التوا پر قانونی و عوامی بحث اور پراسیکیوشن کا تاخیر کے الزامات سے انکار۔
سفارتی ذرائع نے کابل میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان متوقع مذاکرات کی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔
لندن کانفرنس میں جسٹس منصور علی شاہ کی شرکت اور قومی کامیابیوں کے بجائے متنازع امور کو ترجیح دینے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جہاں ملک کا مثبت عالمی تشخص یکسر نظرانداز کیا گیا۔
مادرِ وطن سے محبت، فرض شناسی اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیا حب الوطنی پر مبنی نغمہ وعدہ ریلیز کر دیا گیا ہے، جو قائدِ اعظم کے اصولوں کو اپنانے کا ولولہ انگیز پیغام دیتا ہے۔
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کا بدلحاظ چہرہ اور سیاسی ناپختگی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی ہے، جہاں گڈ گورننس کے دعووں کے برعکس سرکاری وقار، انتظامی تہذیب اور آدابِ میزبانی کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔
یومِ تکبیر کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کے سربراہان نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا دفاع آہنی ہاتھوں میں ہے اور آپریشن غضب للحق کے ذریعے فتنہ الخوارج سمیت تمام ملکی و غیر ملکی فتنوں کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔