کویتی وزیرِ دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔
کانپور میں بھارتی تربیتی طیارہ کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا، انسٹرکٹر اور زیرِ تربیت پائلٹ ہلاک ہوگئے، حادثے نے بھارتی ہوا بازی کے حفاظتی نظام پر ایک بار پھر سوال اٹھا دیے۔
پاکستان نے افغانستان میں ہلاکتوں سے متعلق یوناما کی رپورٹ کو مبالغہ آمیز قرار دے کر مسترد کر دیا؛ حکام کا کہنا ہے کہ طالبان دہشت گردوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں بنوں میران شاہ مین روڈ پر واقع چشمہ سربندکی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 14 شہری زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کی خبروں پر عالمی سطح پر شکوک و شبہات برقرار ہیں۔ ایرانی حکومت کی خاموشی اس امکان کو تقویت دے رہا ہے کہ اصل شخصیت کے بجائے ان کا ہم شکل نشانہ بنا ہو سکتا ہے، جس کے باعث یہ معاملہ تاحال تہران کی وضاحت کا طلب گار ہے
ریاستِ پاکستان نے پُرامن احتجاج کو آئینی حق قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حساس تنصیبات پر حملے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانا ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، جس کا سختی سے سدباب کیا جائے گا
ایران پر حالیہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سفارتی اور اخلاقی سطح پر ایران کی حمایت کی ہے اور اقوام متحدہ میں بھی ایران کے خلاف حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ 1979 سے 9/11 تک کے عرصے میں افغانستان کے مختلف دھڑوں کے درمیان خانہ جنگی جاری رہی، جس میں پاکستان نے بارہا ثالثی کا کردار ادا کیا اور فریقین کو صلح کے لیے آمادہ کیا۔ اُن کے مطابق پاکستان نے تین نسلوں تک افغان قیادت اور عوام کی مہمان نوازی کی، مگر اس کا صلہ یہ ملا کہ پاکستان مخالف عناصر کو افغان سرزمین پر پناہ دی گئی۔