اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم قرار دیے گئے حافظ گل بہادر گروپ سے منسلک افغان شہری کے بھارت میں طبی علاج نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور سفارتی تعلقات پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
سوات میں پشاور سے آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کی گرفتاری نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ جب محافظ ہی خطرہ بن جائیں تو شہری بھروسا کس پر کریں۔
طالبان حکومت نے افغانستان کی نجی جامعات کے طلبہ کے لیے حنفی مسلک کی پیروی اور طالبان کی مخصوص شریعت کو تسلیم کرنے کا حلف نامہ لازمی قرار دے کر تعلیمی اداروں کو نظریاتی کنٹرول میں لے لیا ہے۔
ہندوتوا نظریے کے تحت بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون 'پکتاسنت سرونڈا' کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس سے پاکستان کی زراعت، توانائی اور انسانی سلامتی کو براہِ راست خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
ٹی ٹی پی شوریٰ کے رکن مفتی برجاں نے جماعت الاحرار کو فتنہ انگیز اور مجرمانہ گروہ قرار دیتے ہوئے قیادت کے فیصلے کے مطابق ان کے خلاف سخت ترین کاروائی کا اعلان کر دیا ہے۔
فتنہ الخوارج کے نیٹ ورکس میں گہری پھوٹ سامنے آئی ہے، گل بہادر گروپ کے کمانڈر تلوار نے ٹی ٹی پی پر دھوکے سے اپنے ساتھیوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان سے افغان مہاجرین کی زبردستی واپسی کے عمل میں تیزی آ گئی ہے، جہاں گزشتہ روز مزید 5 ہزار 363 افغان شہریوں کو تورخم اور اسپن بولدک کے راستے واپس بھیج دیا گیا۔
کونسل کے بیان کے مطابق لڑکیوں کے لیے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے دروازے بند کرنا اور خواتین کے روزگار پر سخت قدغنیں لگانا نہ صرف بنیادی انسانی اور شہری حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، بلکہ یہ ملک کے مستقبل کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔