وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی بات بہت آگے بڑھ چکی ہے اور اب اس کے نفاذ کے تکنیکی معاملات پر گفتگو ہو رہی ہے۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا، دونوں فریق کل دوبارہ مذاکرات کریں گے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی اہم معاملہ بن گئی۔
افغانستان میں اختیارات کے غلط استعمال اور شہریوں کے حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے، جہاں ایک بزرگ شہری پر تشدد کا مبینہ واقعہ سامنے آیا ہے۔
افغانستان کے مشرقی صوبوں نورستان اور کنڑ میں افغان فریڈم فرنٹ اور طالبان فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، جن میں طالبان کے 37 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی آ گئی ہے، جہاں افغانستان فریڈم فرنٹ نے نورستان اور کنڑ میں متعدد فوجی چوکیوں کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک افغان شہری کے حالیہ دعوے نے بھارتی ایجنسی را، افغان طالبان اور کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے درمیان مبینہ مالی و عسکری گٹھ جوڑ سے متعلق سنگین سوالات کو جنم دیا ہے۔