"> قومی خبریں Archives - Page 9 of 36 - HTN Urdu

Category: قومی خبریں

اڈیالہ جیل میں پمز کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فالو اَپ چیکنگ اور ضروری طبی ٹیسٹ مکمل کیے۔

چودھری طارق فاروق کا فسادی کمیٹی کو شدید انتباہ؛ مسئلہ کشمیر کو سیاسی مفادات اور ذاتی اقتدار کی ڈھال بنانا بند کیا جائے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی حقوق، آئینی تحفظ اور معاشی ترقی دی جائے۔

پشاور میں مولانا فضل الرحمٰن کے مدارس اور سیاسی ہیڈکوارٹر کی قانونی حیثیت، بجلی و گیس کی سبسڈی اور ٹی ٹی پی سے مبینہ تعلقات پر سوالات اٹھائے گئے۔

پاکستان اور اقوام متحدہ کی پانچ روزہ عالمی کانفرنس میں 22 ممالک کے مندوبین سمیت 250 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکا نے قدرتی آفات سے پہلے انتباہ اور خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ نہ کرتے تو صوبے کو دہشت گردی سے مزید نقصان پہنچ سکتا تھا۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی اور سکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے۔

پاکستان میں بہتر حکمرانی اور سرکاری خدمات کی فراہمی کے لیے 16 نئے صوبوں یا 25 سے زائد انتظامی اکائیوں کی تشکیل کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کر لیا، جس میں گورنر راج اور ایمرجنسی سمیت مختلف آئینی آپشنز پر غور متوقع ہے۔

ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے چارسدہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی بامقصد مذاکرات کیلئے تیار ہے، امید ہے مولانا فضل الرحمان اس میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ضلع دکی میں سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں نجی تعمیراتی کمپنی کے اغوا شدہ تمام 11 مزدوروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران سوات کے ایم پی اے کے مبینہ اغوا اور قیادت کی حکمت عملی پر الزامات سامنے آ گئے۔

کرک کے علاقے نیو کرپہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ سے ایس ایچ او داؤد خان اور اہلکار فرہاد شہید ہوگئے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت پر تنقید کی۔

لکی مروت میں پی ٹی آئی کے دھرنوں سے کاروبار، تعلیم اور ٹرانسپورٹ مفلوج ہو گئی، مقامی شہریوں نے احتجاج مسترد کر دیا۔

آٹھ اکتوبر 2005 کا سانحہ محض نوحہ خوانی کا دن نہیں بلکہ قومی احتساب کا تقاضا کرتا ہے۔ 21 برس بعد بھی اہم سوال یہ ہے کہ کیا ہم آئندہ کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں؟