Category: وسطی ایشیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کو نجی اجلاس کے دوران زہر دیے جانے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو دونوں ایوانوں میں شکست، ڈیموکریٹس نے سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرلی۔

امریکی عدالت نے 150 سے زائد افغان شہریوں کی پاکستان کے راستے ملک بدری 7 نومبر تک عارضی طور پر روک دی۔

محسن نقوی نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے 5 اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

افغانستان میں شدید غذائی قلت اور صحت کے نظام پر بڑھتے دباؤ پر اوچا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکومت کی ترجیحات اور امدادی فنڈز کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

مکہ مکرمہ میں مسجد کے تقدس کی پامالی پر 2 بنگلہ دیشی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی، جبکہ عدالتی تحقیقات کے ذریعے ملزمان کے حق میں پھیلائی جانے والی گمراہ کن افواہوں کو رد کر دیا گیا۔

کابل انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سال میں افغانستان کے لیے ملنے والی 8 ارب ڈالر کی امداد کا 91 فیصد حصہ غائب ہے، جس کی تفصیلات عوامی ریکارڈ میں موجود نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تیاریوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کراچی میں مہنگائی، گیس کی لوڈشیڈنگ اور ترقیاتی منصوبوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔

بامیان میں اقوام متحدہ کے سکیورٹی افسر پر حملے نے افغان طالبان کے تحت امن و امان کے دعووں کا پول کھول دیا ہے۔ طالبان حقائق چھپانے کے لیے عالمی اداروں کو دباؤ میں لا رہے ہیں۔

سوڈان میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ابیئی اور دیگر علاقوں میں شہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مالدیپ کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پانی کو پاکستان کی ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پانی روکنے کی کوئی بھی کوشش اعلانِ جنگ سمجھی جائے گی۔

طارق فضل چوہدری کا دعویٰ ہے کہ سہیل آفریدی مذاکراتی مسودے کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے۔ انہوں نے مذاکرات اور تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق بھی گفتگو کی۔

روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور سرحدی گزرگاہیں بحال کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

اسحاق ڈار ایس سی او سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان پہنچ گئے، جہاں تاجک وزیر توانائی و آبی وسائل نے ان کا استقبال کیا۔

افغانستان کے 12 صوبوں میں مزاحمتی گروہوں کے پے در پے حملوں کے دوران طالبان کے متعدد اہلکار ہلاک اور عسکری تنصیبات تباہ ہو گئیں۔

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔