روس بھی اس نئے کھیل میں ایک اہم فریق بن چکا ہے۔ اگرچہ وہ نایاب معدنیات کے لحاظ سے چین جیسی پوزیشن نہیں رکھتا، مگر توانائی اور گیس کی فرا ہمی کے ذریعے یورپ پر اپنا دبائو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
بھارتی میڈیا اپنے تعصبات کے تحت پاکستان اور ترکی کے اسٹریٹجیک تعلقات کو جنوبی ایشیائی جیو پولیٹکس میں ایک نظریاتی خطرے کے طور پر پیش کرتا ہے، جس سے علاقائی تناؤ کو ہوا ملتی ہے۔
کشمیر سے متعلق بھارت کا تزویراتی بیانیہ یورپ میں خاطر خواہ اثر ڈالنے میں ناکام رہا ہے، جہاں میڈیا نے تنقیدی رویہ اپنایا اور یورپی یونین نے محتاط مؤقف اختیار کیا۔ بھارت کی بھرپور سفارتی کوششوں اور وزیر اعظم نریندر مودی کی آدم پور ایئربیس پر کی گئی اہم تقریر کے باوجود یورپی ذرائع ابلاغ میں اس بیانیے کی کوریج محدود اور محتاط رہی۔
پاکستان اور افغانستان 4.8 ارب ڈالر کے یو اے پی ریلوے منصوبے کو آگے بڑھا رہے ہیں تاکہ تجارت، علاقائی روابط کو فروغ ملے اور وسطی ایشیا کو عالمی مارکیٹس سے جوڑا جا سکے۔
سکھ تنظیموں نے کینیڈا پر زور دیا ہے کہ وہ مودی کو جی7 میٹ میں آنے سے روکے، کیونکہ سفارتی تناؤ بڑھ رہا ہے اور ایک سکھ کارکن کے قتل پر انصاف کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز تیراہ ملیشیا بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر عمران ارشد کی سرپرستی میں وادی تیراہ میں فری میڈیکل کیمپ کا ایک بار پھر کامیابی سے انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی کمانڈنگ آفیسر 5 بلوچ لیفٹیننٹ کرنل حافظ عاصم رفیق نے کی۔