Category: پاکستان

امریکا نے داعش خراسان کے سربراہ ثناء اللہ غفاری اور اہم مالیاتی عہدیدار عبید اللہ سے متعلق معلومات پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام کا اعلان کر دیا۔

باجوڑ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جھانگیر آباد سے شرپسند عناصر کے چھپائے گئے 14 مارٹر گولے برآمد کرلیے۔

ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز، ایران و عمان کا آبنائے ہرمز میں بحری راہداری پر اتفاق، روسی میڈیا کا نئی جنگ بندی کا دعویٰ سامنے آگیا۔

دالبندین سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 3 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کو گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا۔

سوات میں باپ بیٹی کے قتل پر سوالات اٹھ گئے، مقتول لڑکی نے دو ہفتے قبل پشاور پریس کلب میں تحفظ کی اپیل کی تھی۔

پاکستان نے شام پر امریکی پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے شامی معیشت اور علاقائی استحکام کے لیے مثبت قرار دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کے دورے میں آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانے اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگی پر زور دیا۔

ملک میں دہشت گردی کے سنگین چیلنجز کے باوجود تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی حکمتِ عملی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کر لیا۔

پرنس رحیم آغا خان کا یہ دورہ فرقہ واریت، نفرت اور تقسیم کے منفی بیانیے کے خلاف ایک مضبوط اور واضح قومی پیغام بن چکا ہے۔

کوئی بھی انتظامی یا انسانی حقوق کا کمیشن ملک کی اعلیٰ آئینی عدالتوں کے دائرہ اختیار یا جیل قوانین کو بائی پاس نہیں کر سکتا۔

سائفر کا معاملہ غیر سفارتی زبان اور امریکی دباؤ کو تو ظاہر کرتا ہے، لیکن شواہد اور اتحادیوں کی علیحدگی کے پارلیمانی حقائق یہ ثابت کرتے ہیں کہ عمران خان کی حکومت کسی بیرونی سازش سے نہیں بلکہ داخلی عددی بحران کے باعث آئینی طریقے سے ختم ہوئی۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان سمیت محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین نے بھی شرکت کی تاکہ سائنسی اور فنی معاونت حاصل کی جا سکے۔

قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ کا واضح ارشاد ہے کہ جو شخص بیت اللہ تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو، اس پر اللہ کے لیے حج کرنا فرض ہے۔ نبی کریم ﷺ نے بھی اسلام کی بنیاد جن پانچ ستونوں پر رکھی، ان میں حج بیت اللہ کو لازمی جزو قرار دیا ہے۔

جب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس جیسے معتبر عالمی ادارے نے خود پاکستان کے بینکاری تحفظات، قواعد و ضوابط اور مالیاتی ڈھانچے کی تعمیل کا باضابطہ اعتراف کیا ہے، تو ایسے میں شبر زیدی کا ملکی نظام پر سوال اٹھانا بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ جائزوں کی نفی اور ان کے ذاتی بغض کا عکاس ہے۔

پاکستان میں غیر ملکی صحافیوں کے لیے ایک واضح اور باضابطہ ویزا اور ایکریڈیٹیشن کا راستہ موجود ہے۔ اگر ایک سینئر صحافی نے کانفرنس ویزے کی آڑ میں سیاسی اسٹوری تیار کی ہے، تو یہ محض کاغذات کی چھوٹی غلطی نہیں، بلکہ پیشہ ورانہ دیانت، شفافیت اور میزبان ملک کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس جارحانہ بیانیے پر نئی دہلی کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ جو عناصر اپنے اندرونی امن و امان کی سنگین صورتحال اور سیکیورٹی کی گرتی ہوئی حالت کو سنبھالنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، انہیں پاکستان کو دھمکیاں دینے سے پہلے سو بار سوچنا چاہیے۔