آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان اِن ہاؤس تبدیلی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی اکثریتی کے باوجود متبادل وزیرِ اعظم کا فیصلہ نہیں کر سکی
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان کا ہدف ہے کہ سال 2047 تک بلیو اکانومی کو 100 ارب ڈالر کے مضبوط اور خود کفیل شعبے میں تبدیل کیا جائے
کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بندرگاہیں عالمی تجارت کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔ تجارتی سرگرمیوں کے پیش نظر کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کو بہتر کیا جا رہا ہے
یہ دن اس بیان کی تجدیدِ عہد ہے جو بانیِ پاکستان محمد علی جناح نے گیارہ اگست کو تاریخی خطاب کیا تھا۔ آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا تھا مذہب و مسلک کی بنیاد پر کسی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوگا
نیشنل آرڈر آف میرٹ ایک سرکاری اعزاز ہے جو فرانسیسی حکومت کی جانب دوسرا بڑا سول اعزاز ہے۔ جو سماجی یا قومی خدمات کے اعتراف میں فرانس میں آباد ملکی و غیر ملکیوں کی حوصلہ افزائی کے طور پر دیا جاتا ہے
دلچسپ بات یہ ہے کہ کومل نامی اسی خاتون نے دو سال قبل بھی بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا تھا۔ یعنی صرف دو سال میں وہ آٹھ بچوں کی ماں بن چکی ہیں، جس پر اہلِ خانہ خوشی سے سرشار ہیں۔
تھانہ مچنی گیٹ کے شعبہ تفتیش کے انچارج انسپکٹر علی حسین دو سولین واجد ولد منصف اور عظمت کے ہمراہ ایک ہی موٹر کار میں جارہے تھے کہ اس دوران علاقہ دارمنگی کے قریب تین موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔