Category: پاکستان

طالبان کے بدخشاں پولیس چیف نے پاکستان پر تربیتی مراکز کا الزام لگایا، تاہم دعوے کے حق میں کوئی قابلِ اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

نیپال میں تباہ کن سیلاب سے 469 ہلاکتیں ہوگئیں، 900 سے زائد افراد لاپتا ہیں جبکہ ملبے سے بننے والی جھیل پھٹنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق 180 سے زائد افغان علما نے طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت کی حمایت میں فتویٰ جاری کیا ہے۔

بلوچ خواتین کو دہشت گردی میں استعمال کرنے والوں پر خاموشی، سکیورٹی چیکنگ پر ہدایت الرحمن کے اعتراضات پر شدید تنقید۔

پمز آتشزدگی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی آج وزیراعظم کو عبوری رپورٹ پیش کرے گی، جبکہ پانچ روز میں مکمل رپورٹ اور سفارشات بھی دی جائیں گی۔

پاک فوج کویتی افواج کی تربیت اور سرحدی انتظام میں معاونت کرے گی، پاکستان اور کویت نے نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے۔

ملاقات میں جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیشی وفد نے پاک فضائیہ کی اہم تنصیبات کا دورہ کیا، جن میں نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر، پاک فضائیہ سائبر کمانڈ اور نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک شامل ہیں، جہاں انہیں آئی ایس آر، سائبر، خلائی، الیکٹرانک وارفیئر اور بغیر پائلٹ نظاموں کی صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔

دیگر صوبوں سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سندھ سے بھی غیر قانونی غیر ملکیوں کو خیبرپختونخوا کے ذریعے ڈی پورٹ کیا گیا۔ مجموعی طور پر دیگر صوبوں سے 38,974 افراد کو رپورٹ کیا گیا، جن میں بڑی تعداد غیر قانونی مقیم افراد کی ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس اہم کامیابی پر سائنس دانوں، انجینئرز اور پاک فضائیہ کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور قومی دفاع کو مضبوط بنانے کے عزم کو سراہا۔

پاکستان نے ڈیجیٹل دور میں شفاف اور جدید ملک کے قیام کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025 کے تحت پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نے پاکستان اسٹیک سمیت مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر قائم کیا ہے

انسداد دہشت گردی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کے مقدمات میں اہم ملزمان کو دو دو بار عمر قید کی سزائیں سناتے ہوئے مجموعی طور پر 35 سال قید اور 15 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انڈس واٹرز ٹریٹی نہ صرف جنوبی ایشیا میں پانی کی تقسیم کا ایک کامیاب ماڈل رہا ہے بلکہ یہ تنازعات کے باوجود تعاون کی ایک مثال بھی ہے۔ تاہم اس معاہدے کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کے نتائج پاکستان کی غذائی سلامتی، معاشی استحکام اور پورے خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نمازِ جنازہ میں شرکت کے دوران ایک دوسرے سے ملاقات کی

نمازِ جنازہ میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، جبکہ پاکستان کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سرکاری طور پر ملک کی نمائندگی کی

نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2025 کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ انہوں نے کسی سرکاری کام کے لیے رشوت ادا نہیں کی۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ روزمرہ سرکاری معاملات میں نظم و ضبط اور ضابطہ کاری میں بہتری آ رہی ہے۔ اسی طرح پولیس سے متعلق عوامی تاثر میں 2023 کے مقابلے میں 6 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی، جو ایک اہم مثبت تبدیلی ہے۔

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کی ایک سنگین دہشت گردانہ سازش ناکام بنا دی، جس کے تحت ایک کم عمر بلوچ بچی کو خودکش حملے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی