Category: پاکستان

اسلام آباد میں نمل یونیورسٹی روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 5 افراد زخمی ہو گئے، دو لڑکیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب نے مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا، عسکری اتحاد نے واقعے کی تصدیق کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فیول ریلیف پروگرام کے تحت مستحق شہریوں کو سبسڈی نہ دینے والے پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم قرار دیے گئے حافظ گل بہادر گروپ سے منسلک افغان شہری کے بھارت میں طبی علاج نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور سفارتی تعلقات پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

سوات میں پشاور سے آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کی گرفتاری نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ جب محافظ ہی خطرہ بن جائیں تو شہری بھروسا کس پر کریں۔

پاکستان اور روس نے مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ سمیت اہم شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

دستورِ پاکستان اور شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں فتنہ خوارج کی پُرتشدد کاروائیاں جہاد کے مقدس تصور کے منافی اور صریحاً 'فساد فی الارض' ہیں۔ متقدمین و متاخرین فقہائے امت کے فتاویٰ اور 'پیغامِ پاکستان' کے تاریخی اعلامیے کی رو سے ریاست کے خلاف مسلح بغاوت شرعاً حرام اور ناجائز ہے، کیونکہ جہاد کا شرعی اختیار کسی فرد یا گروہ کے بجائے فقط مسلم ریاست کا منصب ہے۔

بی ایل اے کے خلاف حالیہ کاروائیاں آپریشن غضب للحق کا تسلسل ہیں؛ سکیورٹی ماہرین نے 'نئے محاذ' اور پراکسیز کی تشکیل سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔

زلمے خلیل زاد کے پاکستان پر کنڑ یونیورسٹی حملے کے الزامات کو سکیورٹی ماہرین نے ان کی ذاتی سفارتی ناکامیوں کا شاخسانہ اور بے بنیاد پراپیگنڈا قرار دے کر مسترد کر دیا۔

حکومت نے دفترِ خارجہ سے بھی درخواست کی ہے کہ صومالی حکومت کے ساتھ فوری سفارتی رابطہ قائم کیا جائے تاکہ مغوی پاکستانیوں کی جلد اور بحفاظت رہائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

موجودہ افغان رجیم کے پاس اپنے عوام کو دینے کے لیے نہ تو کوئی سروس ہے، نہ فلاحی منصوبہ اور نہ ہی بہتر گورننس، اسی لیے وہ صرف غلط اطلاعات اور نفرت پر مبنی بیانیے پر انحصار کر رہی ہے۔

صدر آصف علی زرداری کے دورہ چین کے دوران کراچی میں پانی کی فراہمی اور زرعی شعبے میں جدت لانے کے لیے پاکستان اور چین کے مابین 3 اہم معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے۔

پاکستان میں غیر ملکی خاتون سیاح کا 83 ہزار روپے مالیت کے یورو سے بھرا پرس گم ہو گیا، جسے مقامی افراد نے بحفاظت واپس کر کے پاکستانیوں کی دیانت داری کا لوہا منوا لیا۔

نیشنل پریس کلب کے اراکین نے صدر اور انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مطیع اللہ جان کی جانب سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر ان کی کلب کی رکنیت فی الفور منسوخ کی جائے اور انہیں پریس کلب سے بے دخل کیا جائے۔

اس واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے مختلف مکاتبِ فکر اور اتحاد المدارس العربیہ پاکستان نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلاف ہر کسی کا حق ہے، لیکن کسی کی عزت، خاندان اور سلامتی پر حملہ کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 'فتنہ الہندوستان' کے تحت بی ایل اے اور ٹی ٹی پی جیسے دہشت گرد گروہوں کے تانے بانے براہِ راست بھارت سے ملتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط دیوار ہے اور افواجِ پاکستان کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔