Category: پاکستان

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

سعودی اتحاد کے مطابق مکہ ریجن میں ایک ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

حافظ آباد کے علاقے کولو تارڑ میں زمین کے تنازع پر دو افراد کے قتل کے الزام میں دو بھائیوں اور ان کی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور کے مزنگ لنک روڈ پر اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد کا واقعہ، پولیس نے ملزم غلام مصطفیٰ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر سکیورٹی فورسز کا ساتھ نہ دینے والی سیاسی جماعت مائنس ہو جائے گی۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کی منظوری کا بھی ذکر کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کے دورے کے دوران خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورت حال اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر بریفنگ لی۔

گوادر میں سکیورٹی فورسز نے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ مزید 7 محاصرے میں رہے۔

ملتان میں 15 سالہ یتیم لڑکے کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار ملزم توقیر نذیر کی سی سی ڈی بہاولپور منتقلی پر افسران کے مؤقف اور قانونی اختیار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے الزام عائد کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز ڈالرز کمانے کے لیے پی ٹی آئی کی مشکلات کا سودا کر رہے ہیں اور وہی پارٹی کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے پولیس اور سی ٹی ڈی کو وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن بات چیت کے لیے دونوں فریقوں کی آمادگی ضروری ہے۔

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کے دوران معدنیات کے شعبے میں سولہ ارب چورانوے کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن اور بے ضابطگیاں بے نقاب ہو گئی ہیں۔