آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان اِن ہاؤس تبدیلی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی اکثریتی کے باوجود متبادل وزیرِ اعظم کا فیصلہ نہیں کر سکی
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان کا ہدف ہے کہ سال 2047 تک بلیو اکانومی کو 100 ارب ڈالر کے مضبوط اور خود کفیل شعبے میں تبدیل کیا جائے
کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بندرگاہیں عالمی تجارت کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔ تجارتی سرگرمیوں کے پیش نظر کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کو بہتر کیا جا رہا ہے
تحریک طالبان پاکستان ایک جعلی عالم کی تعریف کرتے ہوئے اسلام کو غلط طور پر تشدد کو جواز دینے کے لیے استعمال کر رہی جو کہ حقیقی مذہبی علماء کی توہین کے مترادف ہے
ہزاروں فلسطینیوں نے بھوک کے باعث غزہ میں امدادی مراکز پر دھاوا بول دیا۔ اس کی وجہ امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ مراکز پر بایومیٹرک جانچ پڑتال کا خدشہ تھا۔
اے جی پی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ قانون سیکریٹری کا نوٹ حلف سے متعلق قواعد کی وضاحت کے لیے تھا، اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ججوں کی تقرری کے بعد سینیارٹی کے فیصلے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
امریکہ نے نئے اسٹوڈنٹ ویزا انٹرویوز معطل کر دیے۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے درمیان غیر ملکی درخواست دہندگان کے لیے سوشل میڈیا چیک پر غور کر رہا ہے۔
پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے دوران بھارت نے جدید اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کے فریم ورک کی منظوری دے دی۔
بھارتی اسٹیلتھ فائٹر پروگرام کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔