اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم قرار دیے گئے حافظ گل بہادر گروپ سے منسلک افغان شہری کے بھارت میں طبی علاج نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور سفارتی تعلقات پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
سوات میں پشاور سے آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کی گرفتاری نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ جب محافظ ہی خطرہ بن جائیں تو شہری بھروسا کس پر کریں۔
پولیس کے مطابق ملزمہ اور شہر یار کے درمیان 746 فون کالز کا ریکارڈ موصول ہوا ہے، اور ملزمہ کے نزدیک یہ بچے اس کی دوسری شادی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے۔
جلسہ گاہ کی صورتحال یہ تھی کہ 300 سے زائد کرسیاں مسلسل خالی پڑی رہیں، جس نے تحریک انصاف کے اس دعوے پر سوالیہ نشان لگا دیا کہ وہ اب بھی خیبر پختونخوا کی سرحدوں سے باہر عوامی متحرک کرنے کی وہی سکت رکھتی ہے جو ماضی میں اس کا خاصہ رہی ہے۔
اسلام آباد کا جناح کنونشن سینٹر عالمی سفارت کاری کا مرکز بن گیا؛ غیر ملکی مندوبین نے پاکستان کو امن کا دل جبکہ مشہور سیاح شان ہیمنڈز نے اسے دنیا کی بہترین سیاحتی منزل قرار دے دیا۔
سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ 'الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ' (ای او-3) کامیابی سے خلاء میں روانہ کر دیا، وزیراعظم نے اس کامیابی کو ملکی ترقی کے لیے سنگِ میل قرار دیا۔
سی ایس ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ میں پراپیگنڈا ایک مرکزی ہتھیار بن چکا ہے، جہاں مصنوعی ذہانت اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک کی داخلی سلامتی اور عالمی ساکھ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایک باوقار قوم کے افراد اور ادارے ایک دوسرے کی قوت بنتے ہیں۔ معرکہِ حق کے دوران جب پاکستانی قوم اور ریاستی ادارے ایک صف میں کھڑے ہوئے، تو دشمن کے تمام ناپاک عزائم اور انتشار پھیلانے والی قوتیں خود بخود ناکام و نامراد ہو گئیں۔
پاک چین تاجر اتحاد ایکشن کمیٹی کی 68 روزہ طویل جدوجہد بالآخر کامیاب ہوگئی۔ سوست بارڈر پر معروف تاجر جلال الدین کی پہلی ٹیکس فری کنسائمنٹ پہنچ گئی ہے، جس پر متعلقہ کے مطابق تمام ٹیکسز معاف کر دیے گئے ہیں۔ اس پیشرفت سے خطے میں اشیاءِ ضرورت اب چین کی قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔
وال اسٹریٹ جرنل میں سدانند دھومے کی حالیہ تحریر، بعنوان "اسرائیل سے نفرت پاکستان کو پیچھے دھکیل رہی ہے"، دراصل بھارتی اسٹریٹجک مفادات کو بے نقاب کرتی ہے۔
جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں ارکان نے استعفے نہ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ پیغام رساں پر مکمل اعتماد نہیں کرتے، اس لیے اتنا بڑا سیاسی قدم نہیں اٹھایا جا سکتا۔
یونیورسٹی آف لاہور کی رپورٹ میں افغان طالبان کے پروپیگنڈا نیٹ ورک 'المرصاد' کو بے نقاب کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سلامتی اور عالمی ساکھ کے خلاف ایک منظم ڈس انفارمیشن ہتھیار قرار دیا گیا ہے جو پاک ایران تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔