وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور صوبائی حکومت عوام کے بجائے خارجیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔
کے پی میں دہشتگردی اور منشیات کے مبینہ گٹھ جوڑ نے امن تباہ کر دیا۔ ایک دہائی سے اقتدار پر قابض پی ٹی آئی پولیس فورس کو جدید آلات دینے اور صوبے کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔
دفاعی ماہرین نے اقوامِ متحدہ (او سی ایچ اے) کی رپورٹ کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر حملوں کو 'شہری نقصان' بتا کر حقائق مسخ کر رہا ہے
کچھ تجزیہ کار اس بیانیے کو وسیع تر نظریاتی تناظر میں بھی دیکھ رہے ہیں، جہاں ہندوتوا اور صہیونیت سے منسلک بیانیے عالمی سطح پر مخصوص اسلامی ممالک کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
حملوں کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز میں حملے کے بعد دوسری بار دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں، جو عام طور پر اسلحہ یا بارودی مواد کے ذخائر کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ پہلو اس مؤقف کو تقویت دیتا ہے کہ اصل ہدف عسکری نوعیت کا تھا، نہ کہ کوئی شہری یا طبی مرکز۔
میڈیا نیٹ ورکس اسلام فوبیا کو ہوا دے کر معاشرتی تقسیم بڑھا رہے ہیں؛ لوری واٹکنز نے صحافیوں کو جھوٹے پروپیگنڈے اور نفرت انگیز بیانیے کے خلاف سینہ سپر ہونے کی کال دے دی
پاکستان نے 'آپریشن غضب للحق' کے تحت کابل اور ننگرہار میں طالبان کے زیرِ اثر عسکری مراکز تباہ کر دیے؛ ثانوی دھماکوں نے وہاں موجود اسلحہ کے بڑے ذخائر کی موجودگی ثابت کر دی
بھارتی کرنل راجیش پوار کا پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے تہلکہ خیز اعتراف؛ بھارت، اسرائیل اور افغانستان کے گٹھ جوڑ اور پاکستان کے خلاف مذموم عزائم کا پردہ چاک