وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور صوبائی حکومت عوام کے بجائے خارجیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔
کے پی میں دہشتگردی اور منشیات کے مبینہ گٹھ جوڑ نے امن تباہ کر دیا۔ ایک دہائی سے اقتدار پر قابض پی ٹی آئی پولیس فورس کو جدید آلات دینے اور صوبے کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف مقدمے کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پر مقرر کر دی گئی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق کیس کے قانونی پہلوؤں اور شواہد کا جائزہ آئندہ پیشیوں میں لیا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر واقعی بڑے پیمانے پر سرکاری فائلیں جاری کی جاتی ہیں تو اس سے نہ صرف سائنسی برادری بلکہ عالمی سطح پر تحقیق کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ کب تک اور کس حد تک یہ ریکارڈ عام کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بارے میں کہا کہ ’وزیر اعظم شریف۔۔۔ مجھے یہ آدمی پسند ہے۔ آپ کے فیلڈ مارشل بھی بہترین آدمی ہیں۔ فیلڈ مارشل سخت جان اور اچھے جنگجو ہیں اور میں اچھے جنگجوؤں کو پسند کرتا ہوں۔‘
سیاسی و قانونی ماہرین کے مطابق جدید برطانوی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سینئر شاہی شخصیت کو اس نوعیت کے شبہے میں باقاعدہ گرفتار کیا گیا ہو۔ بادشاہ کنگ چارلس تھری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس خبر پر گہری تشویش رکھتے ہیں اور معاملہ اب مکمل، منصفانہ اور قانونی طریقہ کار کے تحت آگے بڑھے گا۔
امریکی وفاقی ایجنسیوں نے ہیوسٹن اور الاباما میں کاروائی کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کے انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا؛ سنگین جرائم میں ملوث متعدد ملزمان زیرِ حراست
امریکی سفارت کار ڈان براؤن نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان قیدیوں کو بین الاقوامی مذاکرات میں بطور سیاسی مہرہ استعمال کر رہے ہیں اور عالمی برادری اس کا نوٹس لے
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت افغانستان میں سرگرم شدت پسند دھڑوں کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی اور اتحاد کی علامت ہے۔ یہ پیغام عام طور پر اثر و رسوخ بڑھانے، بھرتی کے عمل کو تقویت دینے اور برصغیر میں اپنی آپریشنل موجودگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے لیے دیا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان حکومت ٹی ٹی پی اور القاعدہ جیسے گروہوں کو نہ صرف پناہ دے رہی ہے بلکہ انہیں جدید اسلحہ اور سرکاری سفری دستاویزات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، جو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات خطے میں جاری جغرافیائی سیاسی تناؤ کے تناظر میں اہمیت رکھتے ہیں اور مستقبل کی علاقائی حکمت عملی پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔
فرانس نے بچوں کے حقوق اور پولیو کے خاتمے کے لیے محترمہ عائشہ رضا فاروق کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اپنے اعلیٰ ترین قومی اعزاز 'نیشنل آرڈر آف میرٹ' سے نواز دیا ہے