وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان کا ہدف ہے کہ سال 2047 تک بلیو اکانومی کو 100 ارب ڈالر کے مضبوط اور خود کفیل شعبے میں تبدیل کیا جائے
کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بندرگاہیں عالمی تجارت کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔ تجارتی سرگرمیوں کے پیش نظر کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کو بہتر کیا جا رہا ہے
ترجمان دفترِ خارجہ ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے الزامات بے بنیاد ہیں، چین کے جوہری پروگرام محفوظ ہیں جبکہ امریکا کو عالمی امن و استحکام کے لیے مزید اقدامات کرنے ہونگے
ذرائع کے مطابق روسی محقق سویاتوسلاو کاوریِن کو جولائی میں افغان صوبہ قندوز سے گرفتار کیا گیا تھا۔ امارت اسلامی کے حکام نے ان پر متعدد الزامات عائد کیے تھے، جن میں زیورات کی اسمگلنگ بھی شامل تھی۔ گرفتاری کے بعد انہیں افغان حکام کی تحویل میں رکھا گیا، جہاں ان کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔
آئندہ دنوں میں یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا یہ صرف ایک عارضی اقدام ہے یا واقعی پاکستان اور افغانستان کے درمیان قائم دوستی کی ایک اور علامت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
جاپان نے خیمے اور کمبل سمیت سات ٹن غیر غذائی اشیاء فراہم کی ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے تین طیاروں کے ذریعے 105 ٹن خوراک اور امدادی سامان روانہ کیا، جن کے ساتھ ریسکیو ٹیم بھی شامل تھی۔