ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے مذاکرات کے اختتام پر جاری بیان میں کہا کہ پانچ روزہ مذاکرات 25 سے 30 اکتوبر 2025 تک استنبول میں منعقد ہوئے، جن کا مقصد 18 اور 19 اکتوبر کو دوحہ میں طے پانے والی جنگ بندی کو مضبوط بنانا تھا۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ افغانستان ایک خودمختار ملک ہے اور وہ بھارت سمیت کسی بھی ملک سے تعلقات رکھ سکتا ہے، تاہم پاکستان کسی بھی ایسی سازش کو برداشت نہیں کرے گا جس میں افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جائے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی ہدایات دے کر اپنے قریبی بندے کو مظفرآباد روانہ کردیا ہے جو پی پی کی جانب سے نئے وزیرِ اعظم کے امیدوار کا نام سامنے لائیں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے دوران تین پولیس اہلکار شہید ہوئے، متعدد اسکولوں اور سرکاری عمارتوں کو نذرِ آتش کیا گیا جبکہ درجنوں قانون نافذ کرنے والے اہلکار زخمی ہوئے۔
اللہ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے ،پاکستان کا خواب دیکھنے والے کا تعلق بھی کشمیر سے تھا ،فوج میں متعدد آفیسرز اور جوان کشمیری ہیں ،کشمیر کا مستقبل کشمیر بنے گا پاکستان ہے۔
ان تمام تر الزامات کے جواب میں اقبال آفریدی نے نمائندہ ایچ ٹی این سے گفتگو کی اور الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ الزامات سراسر بے بنیاد ہیں اور ان کی کردار کشی کیلئے ان کو پھیلایا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق گنڈا پور کا یہ بیان قومی سلامتی کے مسئلے کو سیاسی نعرے بازی میں بدلنے کے مترادف ہے، جو طالبان نواز بیانیے کو تقویت دیتا ہے اور اس سے براہِ راست فائدہ پاکستان دشمن قوتوں کو پہنچتا ہے۔