ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے مذاکرات کے اختتام پر جاری بیان میں کہا کہ پانچ روزہ مذاکرات 25 سے 30 اکتوبر 2025 تک استنبول میں منعقد ہوئے، جن کا مقصد 18 اور 19 اکتوبر کو دوحہ میں طے پانے والی جنگ بندی کو مضبوط بنانا تھا۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ افغانستان ایک خودمختار ملک ہے اور وہ بھارت سمیت کسی بھی ملک سے تعلقات رکھ سکتا ہے، تاہم پاکستان کسی بھی ایسی سازش کو برداشت نہیں کرے گا جس میں افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جائے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی ہدایات دے کر اپنے قریبی بندے کو مظفرآباد روانہ کردیا ہے جو پی پی کی جانب سے نئے وزیرِ اعظم کے امیدوار کا نام سامنے لائیں گے
اس جدو جہد کے نتیجے میں یہاں پیار، محبت، یگانگت کی کونپلیں بھی پھوٹیں۔ کبھی کوئی لسانی یا علاقائی تعصب دیکھنے کو نہ ملا۔ میرے لوگ ۔۔میرے باسی ایک دوسرے پر جان چھڑکتے تھے۔
پاکستان اور ایران دریا کے وہ کنارے ہیں جو نہ کبھی جدا ہو سکتے ہیں نہ باہم مل سکتے ہیں، وقت اور حالات کے پیش نظر قربت اور دوریاں پیدا ہوتی رہی ہیں مگر اتنا طے ہے کہ دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہت گہرے اور دیر پا ہیں جو تاریخی طور پر بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
سو یہ بات بالکل واضح ہے کہ اگر کوئی شخص عقائد کے اعتبار سے مظبوطی چاہتا ہے اور ہر ایک عقیدے کی بنیاد اور اسکے عقلی دلائل سے شناسائی کا خواہشمند ہے تو اسے امام ابن تیمیہ کی کتاب " عقیدہ واسطیہ" ضرور پڑھنی چاہیئے، اب اس کی اردو شروحات بھی بازار سے بآسانی مل سکتی ہیں جن میں بہتر اور مستند شرح شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کی ہے، جس کا اردو ترجمہ پروفیسر جار اللہ ضیاء نے کیا ہے۔
اگر آپ بھی تفریح کیلئے جانا چایتے ہیں تو ضرور جائیں مگر خدارا اپنی، اپنے اہلخانہ کی اور دوسروں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔ کسی تجربہ کار گائیڈ کی خدمات حاصل کریں۔ ایسے مقامات سے دور رہیں جہاں حادثے کا خدشہ ہو۔ گاڑی کسی تجربہ کار ڈرائیور کے حوالے کریں۔ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور ایک سیلفی کیلئے جان کا سودا نہ کریں۔
یہ تصویر اور اس سے جڑی ویڈیو یہ بھی بتاتی ہے کہ اس تمام ظلم کو کسی ایک گروہ کے ساتھ نے مخصوص کریں۔ یہ جہلا ہر جگہ، ہر وقت ہمارے درمیان موجود ہیں ان کو پہچانیں، ان کو خود سے الگ کیجئیے۔ اس سے پہلے کہ یہ آپ میں بھی اس جہالت کا زہر انڈیل دیں۔
امریکی محکمہ انصاف کے ریکارڈز کے مطابق بھارت کے بڑے کارپوریٹ ادارے جن میں اڈانی اور ٹاٹا گروپ شامل ہیں، نے واشنگٹن میں معروف لابنگ اداروں جیسے "کرک لینڈ & ایلس" اور "کیون ایمول" کی خدمات حاصل کیں۔
آزادی کی تحریکیں پابندیوں اور پراپیگنڈا سے ختم نہیں ہوتیں۔ کشمیر کے عوام کی آواز، خواہ کتنی ہی دبائی جائے، کسی نہ کسی شکل میں ابھرتی رہے گی کیونکہ مسئلہ سیکیورٹی کا نہیں، سیاسی اور انسانی حقوق اور خالص نظریے کا ہے