آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان اِن ہاؤس تبدیلی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی اکثریتی کے باوجود متبادل وزیرِ اعظم کا فیصلہ نہیں کر سکی
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان کا ہدف ہے کہ سال 2047 تک بلیو اکانومی کو 100 ارب ڈالر کے مضبوط اور خود کفیل شعبے میں تبدیل کیا جائے
کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بندرگاہیں عالمی تجارت کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔ تجارتی سرگرمیوں کے پیش نظر کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کو بہتر کیا جا رہا ہے
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ ریاست کی اولین ترجیح ہے، اور سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے بلوچستان کو امن و استحکام کی راہ پر گامزن رکھیں گی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلا آپریشن کوئٹہ کے نواحی علاقے غزہ بند، اغبرگ کے پہاڑی سلسلے میں کیا گیا۔ اس کارروائی میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 10 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی حکام نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔ سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے تاکہ حملے کے ذمہ داروں کو فوری انجام تک پہنچایا جاسکے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے قریبی دیہات میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ کرفیو کل دوپہر 2 بجے تک برقرار رہے گا۔
یہ مقدمہ ایف بی آئی، آرمی کاؤنٹر انٹیلیجنس کمانڈ، بیورو آف الکحل، ٹوبیکو، فائر آرمز اینڈ ایکسپلوسیو اور ٹلسا پولیس ڈپارٹمنٹ کی مشترکہ تحقیقات کے تحت چل رہا ہے۔