آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان اِن ہاؤس تبدیلی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی اکثریتی کے باوجود متبادل وزیرِ اعظم کا فیصلہ نہیں کر سکی
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان کا ہدف ہے کہ سال 2047 تک بلیو اکانومی کو 100 ارب ڈالر کے مضبوط اور خود کفیل شعبے میں تبدیل کیا جائے
کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بندرگاہیں عالمی تجارت کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔ تجارتی سرگرمیوں کے پیش نظر کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کو بہتر کیا جا رہا ہے
پاکستانی فوج کے مؤقف کے مطابق کسی بھی قسم کی فضائی کارروائی نہیں کی گئی۔ فوج کا کہنا ہے کہ ان کی کارروائیاں ہمیشہ دہشت گردوں تک محدود رہتی ہیں، اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا ان کی حکمتِ عملی کا حصہ کبھی نہیں رہا۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔
کیپٹن رحمان گل کی ہلاکت بی ایل اے کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک دہشت گردوں کو سرحد پار پناہ اور سہولت ملتی رہے گی، پاکستان میں دہشت گردی کے خطرات برقرار رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز ملک میں امن اور سلامتی کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں اور ایسے بزدلانہ حملے فوج کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔
ٹی ٹی پی کے اس بیان میں وزیراعظم کے اس موقف کو بھی چیلنج کیا گیا جس میں افغان سرزمین کو “ٹی ٹی پی یا پاکستان” میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہا گیا تھا۔