علی وزیر کے خلاف مختلف اضلاع میں درج مقدمات پر قانونی مؤقف سامنے آیا ہے کہ ایف آئی آر تحقیقات کا ابتدائی مرحلہ ہے جبکہ حتمی فیصلہ شواہد کی بنیاد پر عدالتیں کریں گی۔
سیکیورٹی امور کے تجزیہ کار راشد ولی جنجوعہ کے مطابق قرارداد 1267 کے برعکس قرارداد 1373 میں رکن ممالک کے اتفاقِ رائے کی شرط موجود نہیں، جس کے تحت بلوچ لبریشن آرمی کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا سکتا ہے۔
کابل انتظامیہ کا پاکستان مخالف بھارتی معلوماتی جنگ میں سہولت کار کا کردار؛ بھارتی وی لاگر کو سرکاری سکیورٹی میں مخصوص پراپیگنڈا دورے کی سہولت فراہم کر دی گئی۔
الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبدالرحیم نے آئی ایس پی آر سمر کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا قومی مفاد کے منافی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے پاک فوج کے عام سپاہی کی تنخواہ سے متعلق متنازع بیان پر شہید کی والدہ، معروف صحافیوں اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
کراچی کے گلستان جوہر میں رینجرز کیمپ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری بشیر کو گرفتار کر کے افغانستان سے چلنے والا پورا دہشت گردی کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا گیا ہے۔
طالبان وزیر عطا اللہ عمری کا کہنا ہے کہ افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک ہے۔ ان کے بیان کے بعد بھارت، اسرائیل اور طالبان کے روابط، مشترکہ مفادات اور علاقائی اثرات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
کابل میں ٹی ٹی پی کے مارے گئے دہشت گرد کے جنازے کے دوران طالبان نواز عالم نے پاکستان کے خلاف جنگ کی کھلی اپیل کی ہے، جس پر 'یوناما' کی خاموشی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔