روس بھی اس نئے کھیل میں ایک اہم فریق بن چکا ہے۔ اگرچہ وہ نایاب معدنیات کے لحاظ سے چین جیسی پوزیشن نہیں رکھتا، مگر توانائی اور گیس کی فرا ہمی کے ذریعے یورپ پر اپنا دبائو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
نغمے میں فضاؤں کی نگہبان پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرأت مندانہ کردار کو اجاگر کیا گیا ہے، ساتھ ہی بحری سرحدوں کی پاسبان پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو بھی سراہا گیا ہے۔
جشن میلادالنبی ﷺ کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ توپوں کی سلامی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ہے۔
نیویارک میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کا مقصد عالمی برادری کو اس نکتے پر متوجہ کرنا ہے کہ دہشت گردی اور پراکسی نیٹ ورکس کے خلاف اجتماعی اور مؤثر ردعمل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔
پاکستان کا پیغام 80ویں جنرل اسمبلی سیشن کے لیے واضح ہے: امن کے معاہدوں کی پاسداری کریں، ماحولیاتی ناانصافی کو عالمی چیلنج کے طور پر تسلیم کریں، اور انسانی حقوق اور تنازعات پر عالمی سطح پر یکساں جوابدہی یقینی بنائیں۔