اگر دنیا نے آج افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیاں روکنے میں سنجیدگی نہ دکھائی تو کل دہشت گردی پاکستان کے بعد کی یہ آگ انہیں بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔
ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والے یہ مذاکرات ترک خفیہ ادارے "ایم آئی ٹی" کے سربراہ ابراہیم قالن کی میزبانی میں ہوں گے، جس کا مقصد سرحدی کشیدگی، دہشت گردی، اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
ملاقات میں افغانستان کے نائب وزیر داخلہ مولوی محمد نبی عمری، نائب وزیر برائے سلامتی امور مولوی محمد ابراہیم صدر، انسداد منشیات کے ڈپٹی عبدالحق ہمکار اور پبلک سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی مولوی سید اللہ حماس سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
اس دورے کا اہم پہلو نقوی اور افغانستان کے عبوری وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہے۔ اس میں سیکیورٹی، انٹیلیجنس تبادلے اور انسداد دہشت گردی پر بات چیت متوقع ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے ریکارڈز کے مطابق بھارت کے بڑے کارپوریٹ ادارے جن میں اڈانی اور ٹاٹا گروپ شامل ہیں، نے واشنگٹن میں معروف لابنگ اداروں جیسے "کرک لینڈ & ایلس" اور "کیون ایمول" کی خدمات حاصل کیں۔
دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں۔ 19 جولائی 1947 کو کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا تاہم بھارت نے بےجا طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کشمیر پر ناجائز قبضہ کر لیا۔ بھارتی ظلم و جبر کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے کشمیری آج بھی پاکستان کے ساتھ ہیں۔