انہوں نے کہا، دو نئی پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے نیلامی منعقد کی جائے گی، بولی دینے والوں کو شہروں کی فہرست دی جائے گی جن میں سے وہ ایک شہر منتخب کر سکیں گے۔
انتخابی کمیشن نے رواں سال مئی میں عوامی لیگ کی رجسٹریشن معطل کر دی تھی، جب کہ عبوری حکومت نے قومی سلامتی کے خدشات اور جنگی جرائم کی تحقیقات کے نام پر پارٹی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگا دی تھی۔
ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات ظاہر کرتی ہے کہ اقتصادی باہمی انحصار اب امن کی ضمانت نہیں رہا۔ یہ ایک نئے دور کی نشاندہی ہے جہاں تجارت، ٹیکنالوجی اور ڈیٹا طاقت کے ہتھیار بن چکے ہیں۔
اس پس منظر میں پاکستان کا مؤقف ہے کہ اگر افغان انتظامیہ ان گروہوں کو اپنے علاقے سے کچلنے میں ناکام رہے تو پاکستان کو اپنی سرحدی حفاظت کے لیے لازم اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایسے میں عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت کے پاس ایک سنہری موقع تھا کہ وہ اپنی عوامی حمایت کو مثبت سمت میں لے جاتی اور آزاد کشمیر کے عوام کے حقیقی نمائندے بن کر ابھرتی، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان کے فیصلے اور بیانات اس حقیقت کے برعکس ہیں۔
چین کے حاجی بسوں کے ذریعے پاکستان پہنچتے تھے اور پاکستانی انہیں حجاز مقدس تک پہنچانے کا بندوبست کرتے۔پاکستان کا ویزہ حاصل کرنا کبھی چین کے لوگوں کی سب سے بڑی خواہش ہوتی تھی۔
اس عظیم ذخیرے کی یہ کان زیر زمین 110کلو میٹر تک پھیلی ہوئی ہے اس میں انیس منزلیں بنائی گئی ہیں جن میں گیارہ منزلیں زیر زمین ہیں اس ذخیرے کی بلندی 2200فٹ سے 4490 فٹ تک ہے یہاں سے نمک نکالتے وقت 50فیصد نمک نکالا جاتا ہے جبکہ 50فیصد بطورستون اور دیوار میں باقی رکھا جاتا ہے اس کان میں سے سالانہ370000ٹن نمک حاصل ہو رہاہے۔