وزیر اعظم شہباز شریف آج 15 ستمبر 2025 کو دوحہ میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے، یہ سربراہی اجلاس دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔
چند روز قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کے دوران مصافحہ کیا تھا، جس پر بھارت میں انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اطلاعات کے مطابق لورالائی اور موسیٰ خیل کے درمیانی علاقے میں بی ایل اے کے مشتبہ مسلح افراد نے ایک سڑک پر رکاوٹ قائم کر کے کم از کم 10 شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔ اغوا ہونے والے تمام افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے بتایا جا رہا ہے۔ چند غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے کچھ شہری ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی صدرنیتن یاہو اور امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےدرمیان ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات جاری رہی۔تاہم اس طویل ملاقات کے متعلق وائٹ ہاؤس یا اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا