الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبدالرحیم نے آئی ایس پی آر سمر کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا قومی مفاد کے منافی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے پاک فوج کے عام سپاہی کی تنخواہ سے متعلق متنازع بیان پر شہید کی والدہ، معروف صحافیوں اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور خلیج تعاون کونسل نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
افغانستان کے صوبے نورستان میں نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے مبینہ مشترکہ اڈے پر حملے اور 5 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کراچی کے گلستان جوہر میں رینجرز کیمپ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری بشیر کو گرفتار کر کے افغانستان سے چلنے والا پورا دہشت گردی کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی قربانی کو تنخواہ کا معاوضہ قرار دینا اخلاقی اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔
یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرارداد منظور کی ہے، جسے ماہرین نے قانونی اختیار کے بغیر ایک علامتی اقدام قرار دیا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد ایران میں اسرائیل کے رجیم چینج منصوبے کا حصہ تھے اور موساد کے سربراہ سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔
پاکستان اور اتحادی مسلم ممالک کی فعال سفارت کاری کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ میں گریٹر اسرائیل کا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے اور اسلام آباد مذاکرات کے بعد خطے میں جنگ بندی عمل میں آئی ہے۔
طالبان وزیر عطا اللہ عمری کا کہنا ہے کہ افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک ہے۔ ان کے بیان کے بعد بھارت، اسرائیل اور طالبان کے روابط، مشترکہ مفادات اور علاقائی اثرات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
بلوچستان میں پاک فوج، ایف سی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے، جبکہ مختلف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں اب تک مجموعی طور پر 75 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد کوئٹہ کے ایئر پورٹ روڈ پر دھرنا ختم کر دیا گیا، جبکہ ہنہ اوڑک سے اغوا کیے گئے 11 مقامی افراد بحفاظت بازیاب ہو گئے ہیں۔
میڈیا پراپیگنڈے، چاہ بہار فنڈنگ کی بندش اور نئی دہلی کی بڑھتی ہوئی اسرائیل نوازی پر ایرانی سفارتی مشن نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں گہری دراڑ کا انکشاف کیا ہے۔
پاکستان اور روس کے مابین دوسرا اعلیٰ سطح کا ویبینار کامیابی سے منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے تجارت، توانائی اور علاقائی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
امریکہ اور ایران کشیدگی کے باوجود جوہری پروگرام پر مذاکرات جاری ہیں، جبکہ پاکستان اور قطر ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف بھی اختیار کیا ہے۔
پاکستان اور اتحادیوں کی فعال سفارت کاری کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل کے توسیعی عزائم ناکام ہو گئے اور اسلام آباد مذاکرات کے نتیجے میں جنگ بندی عمل میں آئی۔
عوامی حمایت سے محروم کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے نے بلوچستان میں مشترکہ پناہ گاہیں قائم کر کے باہمی تعاون مزید بڑھا لیا، دہشت گرد نیٹ ورک مضبوط ہونے لگے۔
نریندر مودی کی جانب سے انڈونیشیا سے ایک اور اعزاز حاصل کیے جانے کے بعد، ان کے غیر ملکی دوروں اور تمغوں کے حصول کی غیر معمولی خواہش کو شدید طنز کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بدخشاں میں سونے کی کانوں پر قبضے اور قندھار کی اجارہ داری کے خلاف طالبان کمانڈر جمعہ خان فتح کی قیادت میں مسلح بغاوت شروع ہو گئی ہے اور وزیر دفاع ملا یعقوب کی ثالثی بھی ناکام ہو چکی ہے۔
کابل میں ٹی ٹی پی کے مارے گئے دہشت گرد کے جنازے کے دوران طالبان نواز عالم نے پاکستان کے خلاف جنگ کی کھلی اپیل کی ہے، جس پر 'یوناما' کی خاموشی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
جیمز ٹاؤن فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق شام میں کریک ڈاؤن کے بعد غیر ملکی دہشت گرد تیزی سے افغانستان منتقل ہو رہے ہیں، جو خطے کے لیے ایک نیا تزویراتی خطرہ ہے۔
چیرمین واپڈا نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی اور مغربی دریاؤں پر تعمیراتی سرگرمیاں پاکستان کے آبی، غذائی اور معاشی تحفظ کے لیے سنگین تزویراتی خطرہ ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے ناروا رویے کے خلاف احتجاج کیا، جبکہ بعد ازاں سوشل میڈیا پر احتجاجی صحافیوں پر بلیک میلنگ اور غیر قانونی دھندوں کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صحافی اسد طور کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کے مبینہ تشدد کی شیئر کردہ وائرل ویڈیو حالیہ نہیں بلکہ 2020 کے کورونا لاک ڈاؤن کے دور کی ہے، جسے موجودہ انتظامیہ سے جوڑنا گمراہ کن ہے۔
خوست میں طالبان کمانڈروں کی جانب سے خواتین کی مبینہ بے حرمتی اور فوجی عدالت کی طرف سے متاثرہ خاندان کو دھمکیوں نے افغان نظامِ انصاف کو بے نقاب کر دیا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں پاکستانی وفد کی شرکت کو ماہرین نے اسلام آباد کی متوازن خارجہ پالیسی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔
بنوں کینٹ حملے میں ملوث افغان دہشت گرد کی افغانستان میں تعزیتی تقریب پر یوناما کی خاموشی نے عالمی ادارے کی غیر جانبداری پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ اس کے دوہرے معیار پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔
ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری پر کالعدم ٹی ٹی پی کے ویڈیو بیان نے قوم پرست عناصر اور دہشت گردوں کے درمیان ریاستی اداروں کے خلاف قائم خطرناک گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔
پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی معطلی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے، جبکہ افغان سرحد پر ڈرون حملے ناکام بناتے ہوئے 29 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔
آسٹریلیا نے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر کرنے سے سختی سے روکتے ہوئے کابل سمیت پورے ملک کو غیر یقینی اور خطرناک قرار دے دیا ہے۔
وانا کیڈٹ کالج حملے میں ملوث افغان خودکش حملہ آور زاہد ایوبی کی شناخت اور افغانستان میں اس کی پذیرائی پر یوناما کی خاموشی نے اس کے دہرے معیار کو بے نقاب کر دیا ہے۔
دوحہ میں پاکستان اور قطر کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے بالواسطہ مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہوئی، جس میں فریقین نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر آمادگی ظاہر کی۔
بدخشاں میں طالبان مخالف رہنما ملا جمعہ خان فاتح نے کہا ہے کہ وہ کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور پاکستان کی کسی بھی کارروائی کی صورت میں اس کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔
پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملے کے ہلاک شدگان کی نمازِ جنازہ میں کالعدم جماعت الاحرار کے اہم رہنما سربکف مہمند کی شرکت نے عام شہریوں کی ہلاکت کے دعوؤں کو یکسر باطل ثابت کر دیا ہے۔
پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی ہدفی کارروائیوں پر بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کو مضحکہ خیز اور بے بنیاد قرار دے کر یکسر مسترد کر دیا ہے۔
پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کے بعد کابل انتظامیہ کی ناکام ڈرون اشتعال انگیزی نے طالبان کی بوکھلاہٹ اور دہشت گردوں کی مسلسل سرپرستی کو بے نقاب کر دیا ہے۔
افغانستان میں روپوش ٹی ٹی پی دہشت گردوں کے لیے قندوز اور فرانس میں تعزیتی اجتماعات کے انعقاد پر اقوامِ متحدہ کے مشن یوناما کے دوہرے معیار نے کئی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچھ میں انتظامیہ نے بغیر کسی پیشگی نوٹس کے تین مساجد اور متعدد مزارات مسمار کر دیے، جبکہ احتجاج کرنے والے پچیس مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پاکستان میں ہونے والے بڑے خودکش حملوں اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں افغان شہریوں کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کی تفصیلی اور دستاویزی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
پاکستان میں دہشت گردی کے دوران ہلاک افغان شہریوں اور ٹی ٹی پی کمانڈرز کے افغانستان اور بیرون ملک جنازوں اور تعزیتی تقریبات کے ناقابل تردید شواہد سامنے آ گئے ہیں۔
اسلام آباد میں بین الاقوامی سیمینار کے شرکاء نے واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں ہو سکتا اور پانی کو سیاسی ہتھیار بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
روسی ماہر ڈاکٹر روکسولانا زیگون نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے اور پانی کو سیاسی ہتھیار بنانا علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے واضح کیا ہے کہ پانی پاکستان کی بقا اور قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، اور سندھ طاس معاہدے کو کوئی بھی فریق یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کر سکتا۔
کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے انٹرویو پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کو اندرونی معاملہ قرار دینے کی کوشش مسترد کرتے ہوئے امن کے لیے سنجیدہ اقدامات پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں احتجاج روکنے کے لیے سکیورٹی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔
کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے بعد خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال بگڑ گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے امن کے بجائے اسلام آباد مارچ کو ترجیح دینے پر صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
حرمین شریفین کی پاسبانی امت مسلمہ کے عقیدے کا مرکز ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کی چھ دہائیوں پر محیط عسکری تاریخ یہ واضح کرتی ہے کہ دفاعِ حرمین اور خطے کے استحکام میں پاکستان کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے۔
پاکستان نے سعودی عرب کے شہر طائف پر حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے برادر ملک کی خود مختاری اور سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔