وادیٔ تیراہ میں پی ٹی ایم کے ہفتہ وار اجتماعات پر ماہرین نے سوالات اٹھا دیے ہیں، مبینہ غیر ملکی فنڈنگ اور سکیورٹی فورسز کے خلاف بیانیے پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
زمینی شکست کے بعد فتنۃ الخوارج کی جانب سے مبالغہ آمیز حملوں اور سکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں کے جعلی دعوؤں کا پردہ چاک ہو گیا ہے۔ حقائق کے مطابق خوارج کے 50 فیصد دعوے جھوٹے اور ناقابلِ تصدیق ہیں۔
بھارتی عسکری اکیڈمی میں کیڈٹ پرتھم مہالے کی ہلاکت نے عسکری تربیت اور ریاستی رویے پر سوالات اٹھا دیے ہیں، جبکہ دوسری جانب پاکستان میں کیڈٹس کے تحفظ، بہترین پروٹوکول اور شہدا کے اہل خانہ کی کامل سرپرستی کو اولیت حاصل ہے۔
اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں نے نجی ہسپتال سے علاج اور اہل خانہ سے رابطے کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے پیرا وائز کمنٹس طلب کرلیے۔
آزاد کشمیر کی نئی قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہوگا، جس میں نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب 27 اگست کو متوقع ہے۔
بدخشاں کے ضلع زیباک میں طالبان اور جبھہ آزادی کے درمیان 2 گھنٹے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جہاں بڑھتی سختیوں اور دباؤ کے باعث مسلح مزاحمت شدت اختیار کر گئی ہے۔
سکیورٹی فورسز کے شدید دباؤ کے باعث فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد زمینی گنجائش کھو چکے ہیں اور اب اپنی ناکامی چھپانے کے لیے مبالغہ آمیز دعوؤں اور جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لے رہے ہیں۔
ماضی میں ایک دوسرے کے خلاف سخت ترین بیانات دینے والی پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) آج سیاسی مفادات کے تحت ایک ہی میز پر براجمان ہیں، جس نے اصولوں کی سیاست پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
امریکا نے ایران کے خلاف اکنامک ڈی ڈے کا آغاز کر دیا، جسے واشنگٹن اب تک کی سب سے بڑی مالی کارروائی قرار دے رہا ہے، جبکہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
وکی لیکس کی افشا کردہ کیبلز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے 2007 میں سابق امریکی سفیر سے ملاقات میں وزیراعظم بننے کے لیے امریکی حمایت کی خواہش ظاہر کی تھی۔
کابل میں طالبان حکومت کی وزارتِ انصاف میں وزیرِ انصاف عبدالحکیم حقانی کے بھتیجوں اور قریبی افراد کا مالیاتی و انتظامی امور پر کنٹرول اور کرپشن کا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اڈیالہ جیل سے ملنے والی سیاسی ہدایات اور احتجاجی سیاست کو ترجیح دے رہی ہے، جس سے صوبے میں گورننس شدید متاثر ہو رہی ہے۔
او آئی سی نے مقبوضہ بیت المقدس میں 1,234 نئی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے ٹینڈر کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی الحاق اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
افغانستان میں این آر ایف اور اے ایف ایف سمیت مختلف مزاحمتی گروہوں کے حملوں میں شدید تیزی آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد صوبوں میں 29 طالبان اہلکار ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔
شارجہ بندرگاہ کے قریب پاناما کے جہاز پر 8 پاکستانی ملاح 11 ماہ سے عارضی سفری اجازت نامے نہ ملنے کے باعث محصور ہیں، جس سے شدید انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ پمز ہسپتال میں ہوا، صحت مند قرار دیے جانے پر اڈیالہ جیل منتقل، ہمشیرہ عظمیٰ خان بھی ہمراہ رہیں۔
سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کا الشفا اور پمز کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے تفصیلی معائنہ کیا، جس کے بعد انہیں مکمل طور پر صحت مند قرار دے کر واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی ایم اور این ڈی ایم کے غیر ملکی روابط، سرحدی باڑ کی مخالفت اور پاکستان کے یومِ آزادی کو نظر انداز کرنے کے بیانیے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اب تک کی سخت ترین معاشی کارروائی کا اعلان کر دیا، کہا کہ ایران کی مدد کرنے والے ممالک کو بھی سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
طالبان کے وزیر دفاع یعقوب مجاہد کا افغانستان سے خطرہ نہ ہونے کا دعویٰ اقوام متحدہ کی ان رپورٹس کے بعد بے نقاب ہو گیا ہے جن میں ٹی ٹی پی اور القاعدہ کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے ضلع وزیرستان میں کامیابی سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے اہم اور مطلوب دہشت گرد خارجی عبداللہ کو جہنم واصل کر دیا۔
اقوام متحدہ اور عالمی اداروں نے افغانستان میں طالبان کے زیرِ انتظام حراستی مراکز میں افغان خواتین اور بچیوں پر جنسی زیادتی، اجتماعی ریپ، جبری برہنگی اور تشدد کے خوفناک حقائق کا احاطہ کرتے ہوئے عالمی برادری کے کردار پر سوال اٹھا دیا ہے۔
جڑواں شہروں میں شدید بارشوں سے نالہ لئی میں طغیانی آ گئی اور پانی 22 فٹ سے تجاوز کر گیا، جس کے بعد خطرے کے سائرن بجا کر شہریوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔
سکیورٹی فورسز نے جانی خیل اور نصری خیل میں دہشت گردوں کی تنصیبات تباہ کر دیں، جبکہ کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے دیہاتیوں کو زبردستی بے دخل کرنے اور ہراساں کرنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے ایران کی طرف سے 2 بیلسٹک میزائل داغے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے تہران سے تجارتی روابط معطل کر دیے ہیں، جبکہ ایران نے الزامات مسترد کر دیے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ امن روڈ میپ مسترد کیے جانے پر پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ سمیت 8 ممالک کا سخت ردعمل، فلسطینی ریاست کی مخالفت مسترد کرتے ہوئے دو ریاستی حل پر زور دے دیا۔
عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی حکم پر حکومت کا کہنا ہے کہ طبی سہولیات سب کا حق ہیں، مگر کسی ایک قیدی کے لیے الگ قانون نہیں بن سکتا۔ حکومت اس فیصلے کا جائزہ لے کر نظرثانی اپیل دائر کرے گی۔
بنوں کے علاقے ڈومیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 90 لاکھ روپے کے انعامی کمانڈر ایوب ایوبی سمیت فتنۃ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
مظفر نگر میں مسلم خاتون سے بدسلوکی کا واقعہ صرف ایک جرم نہیں بلکہ بھارت میں گہرے ہوتے ہوئے اقلیتی تعصب، آئینی حقوق کی پامالی اور مسلم خواتین کو نشانہ بنانے کی سیاست کا خوفناک مظہر ہے۔
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر شفا ہسپتال منتقل کرنے اور تمام درکار طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر کے قریبی ساتھی کی ہلاکت کے بعد پاک افغان سرحد پر سکیورٹی صورتحال اور سفارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور مسئلہ فلسطین مسلم امہ کے اجتماعی شعور میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔