افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کی نئی لہر سامنے آئی ہے۔ متعدد حملوں میں طالبان اہلکاروں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کے دعوے کیے گئے ہیں۔
پانچ ستمبر 1965 کو پاک فوج اخنور کے اسٹریٹیجک پل کے قریب پہنچی تو بھارتی عسکری قیادت میں کھلبلی مچ گئی۔ اس پیش قدمی نے بھارت کو 6 ستمبر کو بین الاقوامی سرحد پر حملہ کرنے پر مجبور کیا۔
مغربی کابل میں خاتم النبیین مدرسے کو خالی کرنے کے حکم کے خلاف شیعہ برادری نے احتجاج کیا، جس پر طالبان فورسز نے تشدد کرتے ہوئے متعدد مظاہرین اور علما کو حراست میں لے لیا۔
یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج نے شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف نے شہداء کو سلام پیش کیا۔
ستمبر کی جنگ کے پانچویں روز پاک فوج نے رات بھر کی شدید لڑائی کے بعد جوڑیاں کے اہم محاذ پر قبضہ کرلیا۔ بھارتی فوج کو جوڑیاں اور اکھنور سے پیچھے ہٹنا پڑا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ فوجی تنازع میں 18 امریکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے اسلام آباد لانگ مارچ سے قبل پارٹی کے اندر مشاورت، فنڈز اور کارکنان کے اعتماد سے متعلق تحفظات سامنے آگئے، تاہم قیادت نے اختلافات کی تردید کی ہے۔
پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آئینی، قانونی اور حکومتی اقدامات کی تفصیلات سامنے آگئیں، جن میں مذہبی آزادی، سیاسی نمائندگی اور تعلیم شامل ہیں۔
کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایف سی سپاہی شبیر احمد کے قتل کیس میں بی وائی سی رہنماؤں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
ممتاز بلوچ کیس پر سوشل میڈیا مہم کے بعد سکیورٹی مؤقف میں بلوچستان کی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی اقدامات اور قانونی طریقہ کار کو مدنظر رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔
جامعہ کراچی کے طالب علم خلیل احمد بلوچ کی حراست پر سوشل میڈیا مہم کے بعد سکیورٹی ذرائع نے قانونی طریقہ کار اور انٹیلی جنس تحقیقات کے حقائق واضح کر دیے ہیں۔
ترکیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں تیز ہوگئیں۔ 2026 کے پہلے 8 ماہ میں 25 ہزار 314 افغان شہریوں سمیت تقریباً 95 ہزار افراد حراست میں لیے گئے۔
بلوچستان میں لاپتا افراد اور بی ایل اے کے پراپیگنڈا کے تعلق پر نئے سوالات اٹھ گئے ہیں۔ شاہ فہد کیس کے بعد تجزیہ کاروں نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے فیصلے سے واضح ہو گیا ہے کہ بی وائی سی کے رہنما سیاسی قیدی نہیں بلکہ سکیورٹی اہلکار کے قتل اور تشدد کی سہولت کاری میں سزا یافتہ مجرم ہیں۔
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران افغان شہری سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ داؤد زئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دوبارہ حملے کے لیے تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت کارروائی کی جا سکتی ہے۔
2019 میں پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی ایئر فورس کے پائلٹ ابھی نندن ورتھمان نے 22 سالہ سروس کے بعد قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے کر نجی ایئرلائن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
دہشت گردوں کے اپنے بچے بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم میں مشغول اور عام بلوچ کے بچوں کے ہاتھ میں بندوق؛ یہ منافقت اور دوغلا پن بلوچستان کے مستقبل کو نگل رہا ہے۔
ردعمل میں بلوچستان میں کالعدم مسلح تنظیموں کی کارروائیوں، دہشت گردی کے متاثرین اور لاپتا افراد کے معاملات کو یک طرفہ انداز میں پیش کرنے سے گریز پر زور دیا گیا ہے۔
بلوچستان میں بی ایل ایف کے حملوں کے دعووں کے برعکس سکیورٹی کارروائیوں میں دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحے کی برآمدگی نے تنظیم کے پراپیگنڈا بیانیے پر سوال اٹھا دیے۔
یونائیٹڈ فرنٹ آف افغانستان کے مطابق اس کے جنگجوؤں نے گزشتہ روز شام 6 بجے کوہستانات جانے والی سڑک پر طالبان ملیشیا کے ایک رکن کو نشانہ بنایا، جس میں وہ ہلاک ہوگیا۔
خیبر پختونخوا میں بچوں کے خلاف جرائم کے بڑھتے واقعات نے صوبائی حکومت کی گورننس اور بچوں کے تحفظ کے نظام پر سوالات اٹھا دیے۔ پہلے سات ماہ میں زیادتی کے 370 کیسز، 66 بچوں کے قتل اور 324 زیرِ التوا مقدمات سامنے آئے
مکہ دفاعی معاہدے کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق، سیکریٹریٹ کی سربراہی پاکستان کے حوالے۔
افغانستان میں طالبان کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی، بدخشاں، قندھار، ہلمند، ہرات اور دیگر صوبوں میں طالبان اہلکاروں اور سکیورٹی مراکز کو نشانہ بنانے کے دعوے۔
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتیں 903 ہو گئیں اور ڈھائی ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں، جبکہ بھوٹے کوشی دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے پر حکام نے مزید سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف بشکیک پہنچ گئے، جہاں وہ سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، پاکستان اجلاس کے اختتام پر پہلی بار تنظیم کی صدارت سنبھالے گا۔
گومل یونیورسٹی میں 71 افسران کی ترقیاں غیرقانونی قرار۔ تحقیقاتی رپورٹ نے صوبائی حکومت کے زیرِ انتظام تعلیمی اداروں میں بدعنوانی اور بددیانتی کی قلعی کھول دی۔
حیفہ کے محلے کبابیر میں منعقدہ سالانہ جلسے پر اسرائیلی صدر کے پیغامات نے قادیانیت اور صیہونیت کے دہائیوں پر محیط فکری، سیاسی اور عملی گٹھ جوڑ کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔
داعش خراسان کے سربراہ ثناء اللہ غفاری کی افغانستان کے صوبہ کنڑ میں موجودگی سامنے آئی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی کنڑ کو اس کا ممکنہ ٹھکانہ قرار دیا گیا تھا۔
حکام نے تحریک انصاف کے احتجاج کے تناظر میں ہسپتالوں کو بستر خالی کرانے سے متعلق سوشل میڈیا دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مکمل جھوٹ قرار دے دیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس میں افغانستان میں کالعدم تنظیموں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان سے فوری اور قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔